23ستمبر2017 کو دنیا بھر میں ایسی تباہی آئیگی کہ ہر طرف قیامت کا منظر ہوگا صرف ایک جگہ محفوظ ہوگی۔۔۔کئی ممالک نے نکل مکانی شروع کر دی
  13  ستمبر‬‮  2017     |     پاکستان

اسلام آباد(روز نامہ اوصاف ) نبیرو نامی سیارے کے زمین سے ٹکرانے اور قیامت برپا ہونے کی دنیا بھر میں کئی پیش گوئیوں بارے امریکی ماہر علم الاعداد نے بھی اس حوالے سے انتہائی خوفناک پیش گوئی کی ہے۔ ڈیوڈ میڈے نامی سائنس دان کا کہنا ہے کہ ”مصر کے گیزا نامی اہرام پر کندہ علامات اور بائبل میں بیان کی گئی نشانیوں کے مطابق 23ستمبر کو نیبرو نامی سیارہ ، جسے پلانٹ ایکس (Planet X)بھی کہتے ہیں، ہمارے نظام شمسی میں داخل ہو گا۔اس روز زمین پر بدترین زلزلے آئیںگے اور ہر طرف تباہی برپا ہو جائے گی۔“رپورٹ کے مطابق ڈیوڈ کا کہنا تھا کہ ”جب نبیرو ہمارے نظام شمسی میں داخل ہو گا تو اس کی کشش ہماری زمین پر تباہی مچا دے گی۔ اس سے یہاں تباہ کن زلزلے اور خوفناک سمندری طوفان آئیں گے۔اس تباہی سے صرف وہی لوگ محفوظ رہیں گے جو سطح زمین سے کافی بلندی پر بنائے گئے بنکروں میں پناہ لے لیں گے، یا پھر ان علاقوں کے لوگ بچیں گے جو سطح سمندر سے بہت زیادہ بلند ہوں گے۔“ ڈیوڈ کے مطابق امریکہ کا زیادہ تر حصہ ان طوفانوں میں تباہ ہو جائے گا۔انہوں نے امریکیوں کو مشورہ دیا ہے کہ بہتر ہے وہ 23ستمبر سے پہلے امریکہ چھوڑ کر نکل جائیں کیونکہ ممکن ہے زلزلوں اور سمندری طوفانوں کے باعث یہ ملک دو ٹکڑوں میں بٹ جائے۔وسطی امریکہ کا ملک بلیز(Belize)اس آفت میں سب سے زیادہ محفوظ مقام ہو گا۔اس پیش گوئی کے بعد امریکیوں میں بہت خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
22%
ٹھیک ہے
9%
کوئی رائے نہیں
16%
پسند ںہیں آئی
54%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved