بس اپنی یہ چیز ہمیں دے دو۔۔! امریکہ ،چین ، بھارت اور بنگلہ دیش سمیت کئی ممالک نے پاکستان سے ڈیمانڈ ،اب ہم کس کو دیں ۔۔۔؟حیرت انگیزصورتحال
  13  ستمبر‬‮  2017     |     پاکستان

اسلام آباد (روز نامہ اوصاف )پنجاب میں کپاس کی پہلی چنائی سے قبل ہی دنیا بھر سے برآمد کے آڈر ملنے لگے،امریکہ ،چین ، بھارت اور بنگلہ دیش کے سرمایہ کار پاکستان کی معیاری کپاس خریدنے کے لئے رابطے کررہے ہیں، پنجاب کے کئی علاقوں میں کپاس کی پہلی چنائی شروع ہوگئی ہے ، محکمہ زراعت نے کپاس کو صاف ستھرے انداز میںچننے کے لئے خواتین کو تربیت فراہم کی ہے جس وجہ سے کپاس کی چنائی کا عمل احسن انداز میں جاری ہے جس سے صاف کپاس کی قیمت بھی زیادہ ملے گی۔کپاس کو زیادہ دیر تک گودام میں نہ رکھیں کیونکہ اس سے کپاس کی کوالٹی متاثر ہو تی ہے۔سڑک کے کنا رے کپاس کے ڈھیر نہیں لگانے چاہییں اور انہیں کھلا بھی نہیں چھوڑنا چاہیے تاکہ چنی ہو ئی پھٹی مٹی اور دوسری آلائشوں سے پاک رہ سکے۔ محکمہ زراعت کے افسران کھیتوں میں پیسٹ سکاؤٹنگ کرنے کے لئے

کپاس کی فصلوں کا معائنہ کررہے ہیں۔یاد رہے پاکستانی کپاس کی پوری دنیا میں ڈیمانڈ گزشتہ کئی سالوں سے بڑھ رہی ہے جو ملک کیلئے انتہائی خوش آئند ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved