کل 14ستمبر کوچھٹی کا اعلان ۔۔۔تمام دفاتر بند رہیں گے
  13  ستمبر‬‮  2017     |     پاکستان

کراچی(روز نامہ اوصاف )میئر کراچی وسیم اختر نے حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے عرس کے سلسلے میں کراچی میں14ستمبر بروز جمعرات مقامی تعطیل کا اعلان کیا ہے، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تمام دفاتر اور اس کے ذیلی ادارے حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے عرس کے موقع پر 14ستمبر بروز جمعرات بند رہیں گے۔ میئر کراچی وسیم اختر نے کہاکہ برصغیر پاک و ہند میں اسلام کی ترویج و اشاعت کے لئے حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا، انہوں نے کہاکہ حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے لاکھوں عقیدت مند عرس کے موقع پر مختلف شہروں اور ملکوںسے آکر ان کے مزار پر حاضری دیتے ہیں،بلدیہ عظمیٰ کراچی نے

حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے عرس کے سلسلے میں فائربریگیڈ ، سٹی وارڈنز اور ریسکیو سمیت مختلف انتظامات کئے ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
50%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
50%
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved