این اے 120 کا معرکہ کون جیتے گا ؟ ایجنسیوں کی خفیہ رپورٹ وائرل ہو گئی
  13  ستمبر‬‮  2017     |     پاکستان

اسلام آباد(روز نامہ اوصاف ) این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی امیدوار سابق خاتون اول کلثوم نواز بھاری اکثریت سے جیت جائیں گی۔ اگر ٹرن آؤٹ کم بھی ہوا تو پھر بھی کلثوم نواز ریکارڈ ووٹوں سے کامیابی حاصل کریں گی۔ مقامی خفیہ ایجنسیوں کی رپورٹ کے مطابق سابق خاتون اول ضمنی انتخاب میں واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیںگی۔ نیشن سے گفتگو کرتے ہوئے سول انٹیلی جنس ایجنسی کے اہلکاروں کے مطابق حکمران جماعت بڑی آسانی سے یہ الیکشن جیت جائے گی۔ اہلکاروں کا کہنا ہے کہ کسی قسم کے اپ سیٹ کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ پولنگ کے دن کے قریب آتے ہی انتخابی مہم اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
37%
ٹھیک ہے
4%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
59%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved