حج کے نام پرکروڑوں کا فراڈ کرنے والے ٹریول ایجنسیوں کے مالکان گرفتار
  13  ستمبر‬‮  2017     |     پاکستان

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ایف آئی اے نے حج کے نام پر فراڈ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔ اسلام آباد کے علاقے بلیو ایریا میں ایف آئی اے نے ج کے نام پر فراڈ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے صبا اورہاشمی ٹریول ایجنسیوں کے دفاتر پر چھاپے مارے جس کے نتیجے دونوں ایجنسیوں کے مالکان گرفتا رکرلیے گئے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں محمد اجمل اور ناصر عباس شامل ہیں، جنہوں نے 108 حاجیوں سے بغیرکسی کوٹے کے کروڑوں روپے وصول کئے تھے۔واضح رہے کہ کراچی سمیت سندھ بھرسے بھی حج کے نام پر فراڈ کرنے والے متعدد ٹریول ایجنسیوں کے مالکان کوگرفتارکیا جاچکا ہے جب کہ کروڑوں روپے بٹورنے پران کے خلاف مقدمات بھی درج کیے جاچکے ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved