چودھری نثار علی خان! شہباز شریف سے ذرا بچ کر ہی رہنا کیونکہ۔۔۔سینئر صحافی نے خبردار کر ڈالا
  13  ستمبر‬‮  2017     |     پاکستان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے معروف صحافی اور تجزیہ کار رؤف کلاسرا نے چودھری نثار علی خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں میاں شہباز شریف سے خبردار رہنے کا مشورہ دےد یا ہے۔ نجی ٹی وی چینل92نیوز پر گفتگو کرتے ہوئے رؤف کلاسرا کا کہنا ہے کہ چودھری نثار علی خان کے حالیہ بیانات سے یہ لگ رہا ہے کہ وہ اپنی کوئی الگ سیاسی جماعت بنا رہے ہیں۔ اور انھیں یہ بھی گمان ہے کہ میاں شہباز شریف بھی ان کے ساتھ ہیں تو میرا یہ ان کو مشورہ ہے کہ جاگ کر رہنا۔ شہباز شریف پر نہ رہنا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ

میں ہر گز ایسا نہیں سمجھتا کہ شہباز شریف ان کے ساتھ مل کر میاںنواز شریف سے الگ کوئی سیاسی جماعت بنائیں گے۔ بلکہ مجھے تو میاں برادران کی جانب سے یہ چودھری نثار کی سیاست کو مکمل طور پر ختم کرنے کا کوئی منصوبہ لگ رہا ہے۔ رؤف کلاسرا کا یہ بھی کہنا ہے کہ مریم نواز اور چودھری نثار کے اختلافات بالکل سب پر عیاں ہونا شروع ہو گئے ہیں ۔ تو کہیں ایسا نہ ہو کہ چودھری نثار حد سے زیادہ خود اعتمادی کا شکار ہو کر اپنا نقصان کر ڈالیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
100%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved