بریکنگ نیوز بزدل بھارت نے رات گئے پاکستان پر حملہ کر دیا ۔۔ پاکستان کی جانب سے شہادت کی اطلاعات
  13  ستمبر‬‮  2017     |     پاکستان

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے براہ راست شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارت نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر

سیز فائر کی خلاف ورزی کی، بھارتی فوج نے چڑی کوٹ ،کیلرسیکٹرز میں مارٹر گولوں اور خودکار ہتھیاروں سے براہ راست شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس سے محمد ظہور نامی شہری شہید ہوگیا۔ ترجمان کے مطابق پاک فوج کی جانب سے بھارتی فوج کی فائرنگ کا موثر جواب دیا گیا اور جوابی کارروائی میں بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا جس سے ان کی چوکیوں کو خاصا نقصان پہنچا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
60%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
20%
پسند ںہیں آئی
20%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved