مریم نواز پر چودھری نثار کی تنقید ، این اے 120 ن لیگ کے ہاتھ سے نکلنے لگا
  14  ستمبر‬‮  2017     |     پاکستان

لاہور (ویب ڈیسک): نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی چوہدری غلام حسین نے کہا کہ سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی خدمت میں سب سے بڑے خواجہ، خواجہ سعد رفیق حاضر ہوئے ۔ اور انہوں نے ملاقات میں چودھری نثار علی خان کو کہا کہ آپ مہربانی کریں اور مریم نواز پر، بیگم کلثوم نوا ز پر ، شریف خاندان کی وزارثت پر اور مسلم لیگ ن کی قیادت پر حملے نہ کریں۔کیونکہ آپ کی وجہ سے مریم نواز این اے 120میں ہار رہی ہیں۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آپ مریم نواز اور بیگم کلثوم نواز سمیت پارٹی قیادت پر حملے بند کر دیں کیونکہ مریم نواز ایک جنگ لڑ رہی ہیں اور آپ کے ان حملوں سے انہیں نقصان ہو رہا ہے۔ چوہدری غلام حسین نے کہا کہ کہیں کہیں یہ بھی سننے میں آ رہا ہے کہ چودھری نثار علی خان شریف خاندان کو مسلم لیگ ن سے نکالنے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔ اور ایک اور خبر یہ بھی ہے کہ شہباز شریف نے وطن واپسی کا فیصلہ کر لیا ہے لیکن ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ پاکستان واپس آ کر شہباز شریف ترکی یا چین چلے جائیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

پاکستان

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved