تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس کی تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع
  30  دسمبر‬‮  2016     |     سائنس/صحت
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق انسانی جانوں سے کھیلنے والے مافیا نے منرل واٹر، مشروبات، سیرپ کی بوتلیں، بچوں کے فیڈرز اور دیگر گھریلو استعمال کی اشیا کو رسک ویسٹ سے تیار کرنا شروع کر دیا جو صحت کے انتہائی خطرناک ہے۔ صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں روزانہ کئی ٹن ہسپتالوں کی ویسٹ کو رولز کے مطابق تلف کرنے کی بجائے مافیا کو فروخت کر کے انسانی جانوں سے کھیلنے کا کاروبار کیا جا رہا ہے۔ اس کاروبار میں ہسپتالوں کا عملہ، سرکاری عملہ، بڑے کاروباری گروپ ملوث ہیں لاہور میں منشی ہسپتال کے سامنے اور مصری شاہ میں پنجاب کے مختلف علاقوں سے مال آ تا ہے جبکہ شادباغ، گندی ببیاں، گلشن راوی، ساندہ، بند روڈ سمیت دیگر مختلف علاقوں میں گلی محلوں میں بنی ہوئی فیکٹریوں میں یہ رسک ویسٹ جاتا ہے جہاں ر اس کر کرش کر کے اس کا پلاسٹک دانہ بنایا جاتا ہے اور یہ پلاسٹک دانہ مختلف پلاسٹک بنانے والی فیکٹریوں کو فراہم کر دیا جاتا ہے جہاں پر منرل واٹر، مختلف مشروبات کی بوتلیں، ادویات کی بوتلیں، گھروں میں استعمال ہونے والے برتن، دودھ کے فیڈرز و نپل سمیت متعدد اشیا تیار کی جاتی ہیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سائنس/صحت

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved