پیاز کے دس ایسےفوائد جو آپ نہیں جانتے
  30  دسمبر‬‮  2016     |     سائنس/صحت
کراچی (روزنامہ اوصاف)پیاز ہمارے کھانوں میں لازمی جزو کا درجہ رکھتی ہے لیکن عمومی صحت کے معاملے میں اس کے بہت سے فائدے بھی ہیں جن سے عام طور پر ہم واقف ہی نہیں یا پھر انہیں سرے سے نظرانداز کرجاتے ہیں۔ پیاز میں وٹامن سی کے علاوہ ایسے قدرتی کیمیکلز بھی شامل ہوتے ہیں جو بیماریوں کے خلاف ہمارے جسم کے دفاعی نظام یعنی امیون سسٹم کو مضبوط بناتے ہیں۔ کرمیم کہلانے والی ایک قدرتی دھات بھی پیاز میں موجود ہوتی ہے جس کی بدولت خون میں شکر کی مقدار قابو رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ زخموں میں جلن کم کرنے اور ایڑیوں کی تکلیف سے چھٹکارا پانے میں بھی پیاز کی افادیت صدیوں سے تسلیم شدہ ہے۔ اگر پیاز کو پکائے بغیر، خام حالت میں کھایا جائے تو یہ جسم کو نقصان پہنچانے والے کولیسٹرول یعنی ’’ایل ڈی ایل‘‘ کو بننے سے روکتی ہے اور آپ کو بلڈ پریشر اور دل کی بیماریوں سے محفوظ کرنے میں بھی مدد کرتی ہے۔ علاوہ ازیں، پیاز میں ایسے مرکبات کا انکشاف بھی ہوا ہے جو کینسر سے بچاؤ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اگر شہد کی مکھی کاٹ لے تو متاثرہ جگہ پر پیاز کا رس لگانے سے درد کی شدت میں بہت کمی واقع ہوجاتی ہے۔ اسی طرح اگر ہم ’’فری ریڈیکلز‘‘ کی بات کریں جو عمر رسیدگی سمیت درجنوں بیماریوں کی جڑ بھی کہلاتے ہیں، تو پیاز ان کی بھی دشمن ہے اور یہ خاص طور پر معدے کے السر سے بھی بچاتی ہے۔ کچی پیاز/ ہری پیاز کا سبز بالائی حصہ وٹامن اے سے بھرپور ہوتا ہے جسے روزانہ تھوڑی سی مقدار میں کھانے سے ہڈیوں کی نشوونما بہتر ہوتی ہے، بیماریوں سے تحفظ ملتا ہے، تولیدی صلاحیت بہتر ہوتی ہے اور ساتھ ہی ساتھ نظر بھی تیز ہوتی ہے۔ پیاز ہر موسم میں دستیاب ہوتی ہے البتہ اتنا مشورہ ضرور دیں گے کہ صحت سے متعلق پیاز کے اتنے فوائد پڑھنے کے بعد آپ پیاز کا حد سے زیادہ استعمال شروع نہ کردیجئے گا کیونکہ یہ چیز فائدے کے بجائے نقصان کی وجہ بھی بن سکتی ہے۔ اس کے بجائے بہتر ہوگا کہ اپنے روزمرہ کھانوں میں پیاز کو مناسب مقدار میں شامل رکھئے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
78%
ٹھیک ہے
22%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 




  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سائنس/صحت

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved