چین کا ایک ہفتہ تک چارج رہنے والا موبائل متعارف
  30  دسمبر‬‮  2016     |     سائنس/صحت
بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک ) چین نے حیرت انگیز طور پر ایسا سمارٹ فون تیار کیا ہے جو صرف ایک مرتبہ چارج کئے جانے کے بعد ایک ہفتہ تک چل سکے گا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گیونی کا (M2017) نامی اسمارٹ فون اس وقت دنیا کی طاقتور ترین بیٹری والی ڈیوائس ہے۔اس فون کے ساتھ 7000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے جبکہ آج کل بیشتر فونز دو ہزار سے تین ہزار ایم اے ایچ سے زیادہ بیٹری نہیں رکھتے، بلکہ اس چینی موبائل کی بیٹری بیشتر ٹیبلیٹس کی بیٹری سے بھی زیادہ طاقتور ہے۔کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس فون سے لگاتار 32 گھنٹے تک بات اور 26 گھنٹے تک ویڈیو دیکھی جاسکتی ہے جبکہ عام استعمال کی صورت میں یہ فون ایک ہفتے تک بھی چل سکتا ہے۔اس فون میں اسنیپ ڈراگون 653 پراسیسر اور چھ جی بی ریم بھی موجود ہیں۔یہ درحقیقت ایک لگڑری فون ہے جو فی الحال چین تک ہی محدود ہے

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 




  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سائنس/صحت

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved