برطانوی پولیس کوعوام کے سوشل موبائل اکاءونٹس کی جاسوسی کا اختیار مل گیا
  1  جنوری‬‮  2017     |     سائنس/صحت
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک ) برطانوی پولیس کو دہشت گردی کی روک تھام کے لئے باضابطہ طور شہریوں کے موبائل فون سوشل اکانٹس کی جاسوسی کے اختیارات مل گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابقبرطانوی پولیس کو دہشت گردی کی روک تھام کے لئے باضابطہ طور شہریوں کے موبائل فون سوشل اکانٹس کی جاسوسی کے اختیارات مل گئے ہیں۔ نئے قانون انویسٹی گیٹری پاور بل کے تحت پولیس کو شہریوں کے موبائل ڈیٹا تک رسائی کا اختیار حاصل ہوگا جب کہ موبائل صارفین کا الیکٹرانک ڈیٹا ایپ کمپنیز ایک سال تک محفوظ کریں گی جسے قانون نافذ کرنے والے ادارے حاصل کرسکیں گے۔دوسری جانب نئے قانون کے ناقدین کا خیال ہے کہ انویسٹی گیٹری پاورکا قانون لوگوں کے نجی معاملات پر حملہ کرنے کے مترادف ہے جب کہ حکومت نے موقف اختیار کیا ہے کہ دہشت گردی اور منظم جرائم سے نمٹنے کے لئے اس قسم کا قانون ضروری ہے۔انویسٹی گیٹری ایکٹ گزشتہ سال نومبر میں ایوان بالا نے منظور کیا تھا تاہم اسے فوری طور پر ترمیم کے لئے پیش کردیا گیا تھا جس کے مطابق موبائل فون اور ای میل ہیکنگ کے الزامات جعلی ہونے کی صورت میں فریقین کو جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ قرارداد کی منظوری کے وقت ایوان بالا کے لارڈز نے اعتراف کیا کہ مستقبل میں آزادی اظہار کی آزادی میں ناکام ہوگئے جب کہ نئے قانون کے اثرانداز ہونے اور اس کے اخلاقی پہلوں پر ماہرین نے سوالات اٹھانا شروع کردیئے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
67%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
33%



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سائنس/صحت

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved