واٹس پر این ڈی اے اور این آئی اے کے نام سے سرگرم وائرس بڑا خطرہ ہیں،بھارتی سیکیورٹی ایجنسیز
  1  جنوری‬‮  2017     |     سائنس/صحت
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت کی سینٹرل سیکیورٹی ایجنسیز نے دفاع اور سیکیورٹی کے عملے کو ایک وائرس کی مشکوک سرگرمی سے متعلق آگاہ کیا ہے جس میں این ڈی اے اور این آئی اے جیسی تنظیموں کا نام استعمال کیا جا رہا ہے اور ذاتی معلومات کیساتھ ساتھ بینک سے متعلق معلومات بھی چرا سکتا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دفاعی اور سیکیورٹی اداروں کو جاری ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ سماجی رابطے کی ایپلی کیشن واٹس ایپ پر دو بدنام زمانہ وائرس گھوم رہے ہیں جو شہریوں بالخصوص سیکیورٹی اہلکاروں کی ذاتی معلومات تک رسائی حاصل کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ یہ وائرس دو مختلف پیغامات کیساتھ نتھی کئے گئے ہیں اور ان میں این ڈی اے اور این آئی اے کا نام استعمال کیا گیا ہے ۔ہدایت نامے کے مندرجات سے آگاہ حکام کا کہنا ہے کہ مندرجہ بالا پیغام میںاین ڈی اے کا لفظ یقینی طور پر بھارتی فوج کی نیشنل ڈیفنس آرمی اکیڈمی کی جانب اشارہ کرتا ہے جبکہ این آئی اے کا لفظ دہشت گردی کی وارداتوں کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کی جانب اشارہ کرتا ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
50%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
50%




 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سائنس/صحت

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved