دنیا کی پہلی اور انتہائی حیرت انگیز موٹر سائیکل،خصوصیات جان کر آپ بھی لینے پر مجبور ہو جائیں گے
  7  جنوری‬‮  2017     |     سائنس/صحت
اسلام اآباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف کمپنی ہونڈا نے ایک ایسی موٹرسائیکل پیش کی ہے جو اپنا توازن خود برقرار رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ہونڈا نے اس مقصد کےلئے نئی رائیڈنگ اسسٹ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا ہے جو موٹرسائیکل کو روکنے پر بھی اپنی جگہ کھڑی رکھنے میں مدد دیتی ہے یعنی سٹینڈ کی ضرورت ہی نہیں۔آسان الفاظ میں یہ موٹرسائیکل خود کو ہر حال میں سیدھا کھڑا رکھتی ہے چاہے اس پر کوئی شخص سوار نہ بھی ہو۔ ہونڈا نے اس مقصد کے لیے الیکٹرونک اسٹیئر بائی وائر سسٹم موٹرسائیکل میں استعمال کیا ہے جو اس کی رفتار تین میل فی گھنٹہ سے کم ہونے پر حرکت میں آتا ہے اور اگلے پہیے کا کنٹرول سنبھال لیتا ہے۔ یہ موٹرسائیکل پہیے کے اینگل کا ادراک کرکے اسے اپنی جگہ سے ہلنے نہیں دیتا اور وہ اپنی جگہ مستحکم رہتا ہے۔کمپنی کے مطابق یہ موٹرسائیکل جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہے جو چلانے والوں کو تحفظ دینے کے ساتھ پارکنگ کی جگہ ڈھونڈنے میں بھی مدد دیتی ہے۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ اس موٹرسائیکل کو کب فروخت کےلئے پیش کیا جائے گا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 





آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سائنس/صحت

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved