گا ڑ یو ں شو قین کیلئے بری خبر
  9  جنوری‬‮  2017     |     سائنس/صحت
بیجنگ (روز نامہ اوصاف) معروف کار ساز کمپنی واکس ویگن کی گاڑیوں کے بریک خراب ہونے پر 50ہزار گاڑیاں واپس منگوالی گئیں ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق معروف کار ساز کمپنی واکس ویگن کے بریک میں خرابی پر چین سے اپنی 50 ہزارگاڑیاں واپس منگوانے کا اعلان کیا ہے۔کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس منصوبے کے تحت یکم جولائی 2012 ءسے 6 اگست 2015 ء کے دوران تیار کی گئی۔ بیٹلز گاڑیاں اور جولائی 2012 سے 6 جولائی 2013 ءکے دوران تیار کی گئی گولف گاڑیاں واپس منگوائی جائیں گی۔یاد رہے کہ ان گاڑیوں کی بریکوں میں خرابی کے باعث ان کو کنٹرول کرنے میں مشکلات پیش آتی ہیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سائنس/صحت

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved