خبردار! سب سے بڑا برفانی تودہ ٹوٹ جائے گا
  10  جنوری‬‮  2017     |     سائنس/صحت
انٹارکٹیکا(روزنامہ اوصاف) جدید تحقیق کے مطابق دنیا کے سرد ترین براعظم انٹارکیٹٹا میں دنیا کے دس بڑے آئس برگ میں سے ایک آئس برگ ٹوٹنے کے قریب ہے۔محقیقن کا کہنا ہے کہ برف کا یہ تودہ پانچ ہزاراسکوائرفٹ پر مشتمل ہے۔ریسرچر لارسن اور ماہر سائس دان ایڈرین لیک مین نے بین الاقومی خبر رسان ادارے بی بی سی کو بتایا کہ ماحولیاتی تبدیلی برف کے بڑے حصے میں دراڑکا سبب بن رہی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ برف کے اس دیو ہیکل حصے کو باقاعدہ ٹوٹنے میں چند ماہ لگ سکتے ہیںماہرین کا کہنا ہے کہ ’ہمیں اس بات کا یقین ہے کہ اردگرد کی برفانی چٹانیں دراڑ سے محفوظ ہیں‘۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پانج ہزاراسکوائرفٹ برف کے اس تودے کی موٹائی 350 میٹر اور پر20 کلو میٹر طویل ہے۔ انہوں نے کہا کہ برف کا یہ ٹکڑا سمندر میں جا گرے گا۔ریسرچر لارسن اور ماہر سائس دان ایڈرین لیک مین نے ممکنہ خدشے کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات مستقبل میں مزید خطرات کو دعوت دیتے نظرآتے ہیں جس کا فوری سدباب ہونا چاہیئے۔ماہر ریسرچر لارسن نے بین الاقومی خبر رسان ادارے کو بتایا کہ اس قسم کا واقعہ 1995 اور 2002 میں بھی پیش آیا تھاجس کا سبب بھی ماحولیاتی تبدیلی ہی تھا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
75%
ٹھیک ہے
25%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سائنس/صحت

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved