خواتین پرظلم کی آوازاٹھانےٹیکنالوجی آگئی
  4  مارچ‬‮  2017     |     سائنس/صحت

پشاور(روزنامہ اوصاف)خیبرپختونخوا میں زما آواز ہیلپ لائن ڈیسک کا افتتاح کر دیا گیا۔ اب ہر خاتون کا مسئلہ صوبے کے سب سے بڑے ایوان میں سنا جائے گا۔خیبرپختونخوا کے طول و عرض کی پسی اور مظلوم خواتین کی فریاد کیلئے خصوصی ہیلپ لائن ڈیسک قائم کر دیا گیا ہے۔اسمبلی کے خواتین ایم پی ایز روم میں اب براہ راست فون کھڑکایا جا سکتا ہے۔ظلم و زیادتی اور نا انصافی کے خلاف خواتین ارکان اسمبلی فوری ایکشن لیں گی اور مسئلے کو با اختیار افراد تک پہنچایا جائے گا۔خواتین نے زما آواز ہیلپ لائن میں درج شکایات کے حل کو یقینی بنانے پر زور دیا تاکہ صنفی مسائل میں کمی لائی جاسکے۔ہیلپ لائن ڈیسک کے فون نمبر 0919212601 پر صبح نو سے شام پانچ بجے تک کال کی جاسکے گی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سائنس/صحت

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved