اصل خبر تو اب آئی ، فیس بک نے خاموشی سے بہت بڑی تبدیلی کر دی
  6  مارچ‬‮  2017     |     سائنس/صحت

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا کی مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک نے اپنے میسنجر میں ناپسندیدگی یعنی ’’ڈسلائک‘ کا بٹن متعارف کرادیا لیکن اس کی فی الحال آزمائش کی جارہی ہے۔ گزشتہ سال جولائی تک فیس بک میسنجر پر ایک ارب افراد موجود تھے جب کہ پورے فیس بک سسٹم کو 2 ارب افراد استعمال کررہے تھے۔ فیس بک کی جانب سے اس میسنجر کو 2011 میں متعارف کرایا گیا تھا جس کے ذریعے صارفین اپنے دوستوں کو ذاتی پیغامات، چیٹ، مفت کالز اور گروپ چیٹ کرسکتے ہیں۔پھر میسنجر میں دھیرے دھیرے احساسات بیان کرنے والی تصاویر اور ایموجی پیش کیے گئے جس میں پیار، غصہ اور اداسی وغیرہ سمیت 6 احساسات شامل ہیں۔ لیکن ان میں لوو یعنی محبت کا ایموجی سب سے زیادہ استعمال کیا جاتا ہے اور اب تک 300 ارب افراد اسے استعمال کرچکے ہیں۔فیس بک کے نزدیک ’’ڈس لائک‘‘ کا بٹن کسی گفتگو سے عدم اتفاق کو ظاہر کرے گا۔ فیس بک چاہتا ہے کہ ڈس لائیک کو کسی گروپ چیٹنگ یا معاملے پر ووٹ کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکے گا۔ اس سے قبل بھی فیس بک پر تھمبرڈاؤن بٹن کا مطالبہ کیا جاتا رہا تھا لیکن فیس بک کسی منفی جذبے کو پروان چڑھانے سے کترارہا تھا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
40%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
60%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سائنس/صحت

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved