اس بلڈ گروپ والے مرد بہت جلد جنسی کمزور کو شکار ہو جاتے ہیں
  6  مارچ‬‮  2017     |     سائنس/صحت

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)مردوں کی ایک بڑی تعداد جنسی کمزوری میں مبتلا ہو کر کئی ذہنی اور نفسیاتی پریشانیوں کا شکار ہوجاتی ہے۔ جس کے لئے طرح طرح کے ٹوٹکے اور حربے اختیار کیے جاتے ہیں۔ایک جدید تحقیق میں جنسی کمزوری کی وجوہات میں سے ایک انتہائی اور بنیادی وجہ سامنے آگئی ہے اور وہ ہے ان کا بلڈ گروپ۔ ماہرین صحت نے 50سے 60سال کے لوگوں کے خون کے نمونے لے کر تحقیق کی ہے جن کے بلڈ گروپ اے ،بی ،اے بی اور او تھے۔ تحقیق کے بعد سامنے آیا کہ اے ،بی اور اے بی گروپ کے حامل افراد میں کمزوری کا تناسب کہیں زیادہ تھا ۔جبکہ او گروپ کے حامل مردوں میں یہ مسئلہ صرف 16فیصد تشخیص کیا گیا۔اگرچہ یہ معلوم نہیں کیا جا سکا کہ کس عمر میں بلڈ گروپ جنسی صلاحیت پر زیادہ اثر انداز ہوتا ہے۔ یہ تحقیق کل 350مردوں پر کی گئی جنھیں دو گروہوں میں تقسیم کیا گیا جن میں سے ایک کو صحت مند جبکہ دوسرے گروپ کو کمزور کا نام دیا گیا۔ واضح رہے کہ اے ، بی اور اے بی بلڈ گروپ رکھنے والے مردوں کی تعداد دنیا میں نصف سے زائد جبکہ او گروپ رکھنے والے مرد 44فیصد ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
47%
ٹھیک ہے
17%
کوئی رائے نہیں
10%
پسند ںہیں آئی
26%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سائنس/صحت

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved