مچھلی کے تیل کا ایک ایسا فائدہ جو آپ کو اسے استعمال کرنے پر مجبور کردے گا
  7  مارچ‬‮  2017     |     سائنس/صحت

کراچی(این این آئی)مچھلی کے تیل کا بڑا فائدہ سامنے آگیا ،جوآپ کن خطرناک بیماریوں سے بچاتا ہے ؟افادیت جان کر آپ اسے عادت بنا لیں گے,مچھلی کے تیل کے استعمال سے سگریٹ نوشی ترک کرنے میں مدد ملتی ہے ۔طبی ماہرین کی تحقیق کے مطابق مچھلی کے تیل کا استعمال سگریٹ نوشی میں مبتلا افراد کو تمباکو نوشی سے چھٹکاراحاصل کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے ۔مچھلی کے تیل میں موجود اومیگا تھری فیٹی ایسڈ نکوٹین کی طلب کو پورا کرتا ہے۔ تحقیق کے مطابق ایک ماہ تک مچھلی کے تیل کے کیپسول استعمال کرنے سے تمباکونوشی کی شرح میں11 فیصد تک کمی ہوتی ہے جبکہ صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ماہرین کی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ روزانہ مچھلی کے تیل کا ایک کیپسول نگلنے سے نفسیاتی امراض کا شکار ایسے مریضوں کو جن کا مرض کافی ایڈوانس سٹیج پر ہو، افاقہ ہو سکتا ہے۔ریسرچ کے نتائج کے مطابق دنیا میں انسانوں کی اموات کا باعث سب سے زیادہ قلب کے شریانوں کی بیماری بنتی ہے۔ ماہرین کی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ مچھلی کا تیل قلب کے عارضوں کو کم کرنے میں نہایت مفید ثابت ہوتا ہے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
81%
ٹھیک ہے
7%
کوئی رائے نہیں
11%
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سائنس/صحت

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved