انرجی ڈرنکس کے خطرناک نتائج سامنے آگئے
  9  مارچ‬‮  2017     |     سائنس/صحت
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مشروبات ہر انسان کو پسند ہوتی ہے اور گرمیوں میں تو اسکی طلب اور استعمال بہت بڑھ جاتا ہے لیکن شاید آپ کو جان کے حیرانی ہو گی کہ یہ انرجی اور سوفٹ ڈرنک آپ کی صحت کےلئے بے انتہا نقصان دہ ہے جسکا آپ اندازہ بھی نہیں کر سکتے۔ ماؤنٹین ڈیوجس کو کافی پسند کیا جاتا ہے اور خصوصی طور پراس کے اشتہارات جن میںیہ دکھایا جاتا ہے کہ یہ پینے کے بعد آپ کچھ بھی کرسکتے ہیں لیکن حقیقت اس کے بالکل الٹ ہے اور اس مشروب کے استعمال کے بعد آپ کو اس قدر نقصان ہوتا ہے کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے۔آئیے آپ کو اس مشروب کے ایسے نقصانات بتاتے ہیں جنہیں جان کر آپ دوبارہ ماؤنٹین ڈیو کو ہاتھ لگانے سے بھی ڈرنے لگیں گے۔آج کل انرجی ڈرنکس کا استعمال عام ہوتا جا رہا ہے اور کمپنیوں کی جانب سے اشتہارات دئیے جاتے ہیں کہ انہیں پینے سے آپ کی کھوئی ہوئی توانائی چند سیکنڈوں میں بحال ہوجائے گی۔ایسے انرجی ڈرنکس میں ریڈ بُل پیش پیش ہے لیکن اگر آپ کو علم ہوجائے کہ صرف ایک ڈرنک پینے کے بعد آپ کے جسم میں کیا خطرناک تبدیلی واقع ہوتی ہے تو دوسری بار آپ اس کا نام سن کر ہی گھبرا جائیں گے۔تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ ایک ریڈبُل پینے کے بعد ایک گھنٹے کے اندر نہ صرف ہمارا بلڈ پریشر غیر معمولی ہوجاتا ہے بلکہ خون میں ایسی علامات ظاہرہونا شروع ہوجاتی ہیں جو عارضہ قلب میں مبتلا افراد کو ہوتی ہیں اور اس کے ساتھ ہی دل کے دورے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ریڈ بُل پینا ایسے ہی ہے جیسے ایک کافی کا کپ یا سوڈا پیا جائے کیونکہ اس میں کیفین کی اتنی ہی تعداد موجود ہے جتنی کافی یا سوڈا میں ہوتی ہے لیکن کمپنی نے یہ نہیں بتایا کہ ریڈ بُل میں موجود دوسرے اجزاء انسانی جسم پر کیا اثرات مرتب کرسکتے ہیں۔انرجی ڈرنکس کا سب سے اہم جزaspartameہے جس کی وجہ سے ہمارے جسم پر کئی طرح کے منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
100%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سائنس/صحت

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved