پاکستان میں فیس بک اورٹوئیٹرپرپابندی ،وزیرداخلہ کا اہم حکم جاری
  10  مارچ‬‮  2017     |     سائنس/صحت
اسلام آباد (روز نامہ اوصاف ) سوشل میڈیاکی ویب سائیٹس پرگستاخانہ خاکوں کی وجہ سے پاکستان میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک اور ٹوئٹر پر پابندی عائد کیے جانے کا امکان ہے۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پی ٹی اے حکام کو ہدایت جاری کردی ہے کہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد پھیلانے والے اکاونٹس کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے انہیں بند کروایا جائے۔ اس موقع پر وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے وارننگ دی کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس چلائے گئے گستاخانہ مواد پھیلانے والے سوشل میڈیاکے اکائونٹس اگربند نہ کئے گئے توپھرملک بھرمیں سوشل میڈیا پر پابندی عائد کر نے سے بھی گریز نہیں کیا جائے گااورہرصورت میں گستاخانہ مواد چھاپنے والوں کوان کی کارروائیوں سے روکاجائے گا۔ان کاکہناتھاکہ کسی صورت بھی ایسامواد ناقابل برداشت ہے ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سائنس/صحت

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved