مسلم ماہرین نے بہترین سوشل ویب سائٹ متعارف کرا دی
  12  مارچ‬‮  2017     |     سائنس/صحت

اسلام آباد(روز نامہ اوصاف )سوشل نیٹ ورکنگ سائیٹ مسلم فیس کے سی ای او اور شریک بانی شعیب فیدی نےمسلم سوشل نیٹ ورکس کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کی بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظرمسلم سوشل ویب سائٹ کے قیام کے عمل کی ضرورت ہے جو کہ دنیا کے تمام مسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم پر لاسکے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق انہوں نےاپنی ویب سائٹ پر نا صرف سوشل نیٹ ورکنگ کا فیچر متعارف کروایا ہے بلکہ انہوں نے اس میں پانچ نمازوں کے اوقات ،نئی ملازمتوں کے اشتہار ، نزدیک ترین مسجد کی لوکیشن کا ٹول ، اپنے ہمسفر کی تلاش جیسے فیچر بھی متعارف کروا رکھیں ہیں ۔ان کا مزیدکہناہے کہ پیو ریسرچ سینڑکے مطابق مسلمانوں کی آبادی2010ء سے 2030ء کے دوران1.6بلین سے2.2بلین تک پہنچ جائے گی۔۔یقیناً مسلمان اس سیارے کے ایک بڑے حصے پر مشتمل ہیں، جن کی کئی اقدار اور روایات ملتی جلتی ہیں۔لہٰذا مسلمانوں کی مشترکہ آن لائن ویب سائٹس کی اشد ضرورت ہے جو کہ ان کی ترجمانی کرے اور انہیں اسلامی مواد مہیا کرے۔ابھی سوشل میڈیا پر کوئی مسلمان نہیں جانتا کہ اسے اگلے لمحے کس قسم کا مواد ملے گا جیسا کہ دہشت گردی، جنسی مواد، گستاخانہ مواد، مسلمانوں کے خلاف نفرت آمیز مفاد، الکوحل سے منسلک مواد اور اس طرح کا کئی غرمعیاری مواد شامل ہے۔اسی لئے کم ازکم ایک ایسے پلیٹ فارم کی ضرورت ہے جو کہ اسلامی روایات کے برخلاف مواد کی حامل نہ ہو۔دوسری ویب سائیٹس جیسا کہ سلام یو، سلام ورلڑ ، امالینڈ اور حال ہی میں آئی گئی ’’تطلب ‘‘بھی اس طرح کا مواد پیش کرتی ہیں۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ’’ مسلم فیس‘‘ اپنے دوسرے حریفین کے مطابق کے مقابلے میں ایک الگ فیچر رکھتا ہے جس کے مطابق وہ اپنے آپ کو ایک شریعی وی سائیٹ کے طور پر پیش کرتی ہے۔اس کے لانچ ہونے سے قبل تمام علمائے کرام سے اجازت بھی لی گئی تھی۔ اس میں پرائیویسی کا ٹول محرم کے نام سے ہے۔ ان کا مسلم سوشل میڈیاکی ویب سائیٹس کے متعلق مزید کہنا ہے کہ اس طرح کے پلیٹ فارم پر مسلمان ایک دوسرے کے لئے ہمسفر بھی تلاش کرسکتے ہیں ۔ چاہے وہ کینیڈا کے مسلمان ہوں یا خیلجی ریاستوں کے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
83%
ٹھیک ہے
7%
کوئی رائے نہیں
10%
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سائنس/صحت

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved