کہیں آپ کو بھی دل کے دورے کا خطرہ تو نہیں ؟بس اس آسان سے کام سے آپ جان سکتے ہیں
  14  مارچ‬‮  2017     |     سائنس/صحت

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صحت ہزار نعمت ہے ۔اگر یہ خراب ہو جائے تو اس کے آگے انسان کو ہر چیز بے کار لگتی ہے۔انسان اپنے مستقبل سے متعلق جاننے اور اسکو بہتر کرنے کیلئے کوشش کرتا رہتا ہے۔ایک نئی تازہ تحقیق کے مطابق اب آپ کیلئے یہ جاننا مشکل نہیں رہا کہ آپ کی دل کی صحت کیسی ہے۔آپ کو دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ تو نہیں ۔تحقیق کے مطابق آپ اپنے دل کی صحت کو پاؤں کی انگلیوں کو ہاتھ لگاکر چیک کر سکتے ہیں۔آپ کو فرش پر اس طرح بیٹھنا ہے کہ آپ ٹانگیں اور پاؤں آگے کی طرف ہوں اور انگلیاں اوپر کی جانب اور اب اپنے ہاتھوں کی مدد سے پاؤں کی انگلیوں کو ہاتھ لگانے کی کوشش کریں ۔اگر آپ آسانی سے پاؤں کو ہاتھ لگا سکیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کا دل ٹھیک کام کر رہا ہے ۔جسم کی لچک اور خون کی شریانوں کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔ایسے افراد جن کے عمر 40سال سے زائد ہو جاتی ہے ان میں یہ مسئلہ زیادہ ہو سکتاہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کمر اور ٹانگوں کے پٹھوں کے کھچاؤ کا دل کی شریانوں سے براہ راست تعلق ہے لیکن اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ اس شخص کو دل کا مرض لاحق ہو سکتا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
92%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
8%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سائنس/صحت

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved