کراچی میں انسداد خسرہ کی خصوصی مہم کا آغاز
  15  مارچ‬‮  2017     |     سائنس/صحت

اسلام آباد (روز نامہ اوصاف)کراچی میں خسرہ سے بچے کے انتقال کے بعد محکمہ صحت سندھ متحرک ہوگیا ہے ۔ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر محمد توفیق کے مطابق گڈاپ ،بلدیہ اور لیاقت آباد میں انسداد خسرہ کی خصوصی مہم شروع کردی گئی ہے ۔ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی ڈاکٹر محمد توفیق کے مطابق دو روز قبل گڈاپ یوسی 6 دو سالہ بچہ خسرہ سے جاں بحق ہوگیا جس کے بعد گڈاپ ،بلدیہ اور لیاقت آباد میں انسداد خسرہ کی خصوصی مہم شروع کردی گئی ہے۔پاکستان پیڈیا ٹرک ایسوسی ایشن کے مطابق کراچی میں بڑی تعداد میں بچے خسرہ سے مبتلا ہورہے ہیں جس کا واحد حل خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے لگانا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق انسداد خسرہ کا پہلا ٹیکہ 9 ماہ اور دوسرا ٹیکہ 15 ماہ میں بچے کو لگانا ضروری ہے۔ڈائریکٹر ہیلتھ کے مطابق والدین حفاظتی ٹیکوں کے مراکز سے اپنے بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کا ٹیکہ ضرور لگوائیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سائنس/صحت

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved