موزمبیق میں ہیضے کی وبا ، بارہ سو افراد متاثر، دو ہلاک
  15  مارچ‬‮  2017     |     سائنس/صحت

اسلام آباد (روز نامہ اوصاف)موزمبیق میں ہیضے کی وبا سے بارہ سو سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں، جبکہ اس وبا سے اب تک دو افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں۔اس مشرقی افریقی ملک کی وزارت صحت نے بتایا کہ اس وبا کو پھیلنے سے روکنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ موزمبیق کے تیرہ میں سے چار صوبوں میں یہ وبا پھیل چکی ہے۔ حکام نے بتایا کہ ہیضے کے باعث دو افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے، تو صورتحال مزید ابتر ہو سکتی ہے۔موزمبیق میں مسلسل تیسرے برس ہیضے کی وبا پھیلی ہے۔ سن دو ہزار پندرہ میں وہاں اس مرض کے باعث اکتالیس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سائنس/صحت

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved