کراچی: ڈینگی وائرس کے مزید 12 کیسز سامنے آگئے
  15  مارچ‬‮  2017     |     سائنس/صحت

اسلام آباد (روز نامہ اوصاف)کراچی میں ڈینگی وائرس کے مزید12کیسز سامنے آگئے جس کے بعد رواں سال شہر میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 119ہو گئی ہے۔ ڈینگی پریوینشن اینڈ کنٹرول پروگرام سندھ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق5سے 11 مارچ کے دوران کراچی میں ڈینگی وائر س کے 12 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے4افراد کو مختلف اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے جبکہ8مریضوں کو او پی ڈی میں لایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ضلع شرقی میں1، ضلع وسطی میں2، ضلع جنوبی میں5،ضلع غربی میں2 اور ضلع کورنگی میں بھی 2 کیس رپورٹ ہوئے ہیں ۔رپورٹ کے مطابق رواں سال کے ابتدائی10ہفتوں میں صوبے بھر میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد127ہوگئی ہے جن میں119مریضوں کا تعلق کراچی سے ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی ڈینگی وائر س سے ہزاروں افراد متاثر ہوئے تھے درجنوں ہلاکتیں ہوئی تھیں لیکن اس کے باوجود حکومتی اداروں نے ڈینگی کے خاتمے کیلئے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سائنس/صحت

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved