’’فیس بک پر توہین مواد اپ لوڈ کرنے کے پیچھے کون نکلا‘‘
  16  مارچ‬‮  2017     |     سائنس/صحت
اسلام آباد(روز نامہ اوصاف) اسلام آبادہائیکورٹ میں ایف آئی اے حکام نے توہین آمیزموادنشرکرنے والوں کی ابتدائی رپورٹ جمع کروادی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایف آئی اے کارپورٹ میں کہناہے کہ ملزم 30جنوری 2015ء کوسویڈن فرارہوگیاتھا،ایف آئی اے حکام کاکہناہے کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے مددلی جارہی ہے۔ملزم 11رکنی گروہ کاسربراہ ہے۔ملزم کوجلدگرفتارکرکے عدالت میں پیش کردیاجائیگا۔جبکہ عدالت میں ملزم کی کاروائیوں سے متعلق رپورٹ بھی پیش کی جائیگی۔واضح رہے عدالت نے 11افرادکی طلبی کے نوٹس جاری کیے تھے۔تاکہ ان افرادکے بیانات ریکارڈکیے جائیں۔فیس بک انتظامیہ کے جواب کے بعدمزیدکاروائی آگے بڑھائی جائیگی۔تاہم ایف آئی اے نے ابتدائی رپورٹ جمع کروائی ہے۔اطلاعات کے مطابق فیس بک انتظامیہ نے حکومت پاکستان کیساتھ توہین آمیزموادکی تشہیرروکنے کیلئے بھرپورتعاون بھی کیا۔فیس بک انتظامیہ متعلقہ حکومتی اداروں کومطلوب افرادکیخلاف کاروائی کیلئے مددفراہم کرتے ہوئے ان تک رسائی کیلئے ضروری معلومات بھی دے رہی ہے۔فیس بک انتظامیہ کے حکومت کیساتھ تعاون کے باعث پاکستان میں فیس بک کی بندش کی خبریں دم توڑتی ہوئی نظرآرہی ہیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
71%
ٹھیک ہے
18%
کوئی رائے نہیں
6%
پسند ںہیں آئی
6%




 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سائنس/صحت

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved