ئی فون چارجر کے کرنٹ سے ایک شخص ہلاک
  20  مارچ‬‮  2017     |     سائنس/صحت

لندن(روزنامہ اوصاف) رچرڈ بل نامی یہ شخص باتھ ٹب میں مردہ پایا گیا اور اس کا جسم بری طرح جل گیا تھا۔برطانوی میڈیا کے مطابق جب پولیس جائے حادثہ پر پہنچی تو انہوں نے ایک ایکسٹیشن کورڈ کو باتھ روم کے راستے میں پڑے ہوئے پایا۔پولیس کے مطابق ہم نے ایک چارجر پر لگے آئی فون کو مردہ شخص کے سینے پر پایا جو کہ ایکسٹیشن کورڈ کے ذریعے چارج کیا جارہا تھا۔پولیس کا کہنا تھا کہ وہ ایکسٹیشن کوڈ فرش پر پڑی تھی اور ایسا لگتا ہے کہ رچرڈ بل اپنے فون کو سینے پر رکھ کر چارج کررہا تھا جس کے نتیجے میں بجلی کا کرنٹ پانی میں چلا گیا اور وہ جل کر ہلاک ہوگیا۔اگرچہ یہ حادثاتی موت تھی تاہم حکام کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات پر بہت فکرمندی ہے کہ لوگوں کو احساس نہیں ہوتا کہ پانی کے قریب ان کا فون انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ فون کمپنیوں کو چارجر کے ساتھ انتباہی نوٹس منسلک کرنے چاہئے۔ایپل نے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔تاہم رچرڈ بل کے بھائی اینڈریو کے مطابق ' میں امریکا میں رہتا ہوں اور کمپنی کا کہنا تھا کہ ایسا واقعہ یہاں نہیں ہوسکتا کیونکہ یہاں بجلی زیادہ نہیں، مگر برطانیہ میں کافی ہے'۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سائنس/صحت

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved