ہلدی ملا پانی توانائی میں اضافہ کرنے میں معاون
  8  اپریل‬‮  2017     |     سائنس/صحت

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)ہلدی اپنے اندر جادوئی خواص رکھنے والا مصالحہ ہے اور اس کا باقاعدہ استعمال نہایت حیرت انگیز نتائج دے سکتا ہے۔ایک چمچہ ہلدی میں 24 کیلوریز، چکنائی، فائبراور پروٹین پایا جاتا ہے۔ اس میں معدنیات اور فولاد بھی پائی جاتی ہے اور یہ طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہے۔ہلدی کو زمانہ قدیم سے بھارتی اور چینی ثقافت میں مختلف دواؤں میں استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ اس کا سب سے حیران کن فائدہ زخموں کو بھرنا ہے۔یہ ہر طرح کے درد میں کمی لانے میں معاون ہے، جبکہ زخم لگنے، یا کسی آپریشن کے بعد ہلدی کا دودھ میں ملا کر استعمال زخموں کو جلد مندمل کردیتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے روز صبح ایک گلاس پانی میں ایک چٹکی ہلدی ملا کر پینے سے آپ ایک توانائی سے بھرپور دن گزاریں گے۔ روز صبح ہلدی کا استعمال آپ کو دن بھر تھکن، سستی اور غنودگی سے محفوظ رکھے گا۔اس کے لیے ایک گلاس پانی میں ایک چٹکی ہلدی، اور ذائقہ بڑھانے کے لیے ایک چمچ شہد ڈال کر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ہلدی کی صرف ایک چٹکی کو کھانوں میں ملا کر اسے اپنی غذا کا حصہ بنایا جاسکتا ہے اور اس میں چھپے تمام فوائد حاصل کیے جاسکتے ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سائنس/صحت

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved