پاکستانیوں کیلئے انتہائی سستی گاڑی متعارف کرا دی گئی ۔۔ پٹرول کی جھنجٹ بھی ختم ۔۔ غریب ہو یا امیر ، سب کی موجیں لگ گئیں 
  8  اپریل‬‮  2017     |     سائنس/صحت

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بہت جلد پاکستانی ملک کی سڑکوں پر دوڑتی الیکٹرک کاردیکھ سکیں گے ۔ یہ’’ای کار‘‘ 50کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور ان میں پٹرول کی جگہ یوپی ایس کی طرح12وولٹ کی ری چارج ایبل بیـٹری استعمال ہو گی جسے با آسانی گھریلو بجلی پر بھی چارج کیا جا سکے گا۔ چارجنگ کے بعد بیٹری 120کلومیٹر کا سفر طے کر سکے گی۔گاڑی کی قیمت چھ لاکھ روپے پاکستانی روپے ہو گی۔ اس سے قبل چین میں بھی اسی طرح کی الیکـٹرک کار متعارف کرائی گئی تھی جس کی سالانہ فروخت چار لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ پاکستان میں اس کار کو متعارف کروانے کا سہرا ’’این جے آٹو انڈسٹری‘‘کے سر ہے جو ’’پیرانی گروپ آف انڈسٹریز‘‘کا حصہ ہے۔ ’’این جی آٹو انڈسٹریز‘‘کے مارکیٹنگ ایگزیکٹو عبدالمقسیط نے معروف انگریزی اخبار کو بتایا کہ چائنا میں ’’ای کار ‘‘کی کامیابی کے بعدپاکستان میں اسے متعارف کرانے کا فیصلہ کیا جو کہ قیمت میں کم اور ماحول دوست گاڑی ہے ۔دو دروازوں پر مشتمل گاڑی کی قیمت چھ لاکھ جبکہ چار دروازوں پر مشتمل ’’ای کار کی قیمت چھ لاکھ پچاس ہزار روپے پاکستانی ہو گی جسے 14مئی کو کراچی ایکسپو سینٹر میں نمائش کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔ عبدالمقسیط کا کہنا ہے کہ آئندہ تین ماہ میں کمپنی ڈیلر شپ اور کمپنی کے منظور شدہ آئوٹ لیٹ پر گاڑی فروخت کیلئے پیش کر دی جائے گی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
70%
ٹھیک ہے
30%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سائنس/صحت

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved