قدرت کا کرشمہ!سعودی شہر ی 12 گولیاں لگنے کے باوجود بچ گیا
  11  اپریل‬‮  2017     |     سائنس/صحت
ریاض( روزنامہ اوصاف)جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے کا محاورہ تو آپ نے سن رکھا ہوگا مگر یہ محاورہ اس وقت سچ ثابت ہوگیا جب سعودی عرب کے علاقے القدیح میں ایک شخص کو نامعلوم افراد کی جانب سے 12 گولیا ں ماری گئیں لیکن وہ شہری اس واقعے میں مکمل طور پر محفوظ رہا۔عرب خبررساں ادارے’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی صوبہ دمام کے گورنر نے بتایا کہ ہمیں اطلاع ملی کہ القدیح میں ایک 54 سالہ شخص کو دو نقاب پوشوں کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا مگر وہ شہری کے اپنی گاڑی کے اندر موجود ہونے کی وجہ سے تمام 12 گولیاں گاڑی کو لگتی رہیں اوروہ شخص معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔اس واقعے کے بعد پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے لیکن ابھی تک ملزمان کی شناخت نہیں ہوسکی۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
67%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
33%



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سائنس/صحت

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved