چینی سائنسدانوں نے موٹاپے سے نمٹنے کےلئے مرکب دریافت کر لیا
  12  اپریل‬‮  2017     |     سائنس/صحت

شیامن(مانیٹرنگ ڈیسک)چینی سائنسدانوں نے قدرتی جڑی بوٹی تھنڈر گاڈ وائن سے ایک طبی مرکب کشید کیا ہے جو میٹابولازم خلیے کو ہدف بناتا ہے اور موٹاپے سے نمٹنے میں مددگارثابت ہوسکتا ہے ۔ تھنڈرگاڑوائن اور آرٹی میسینن جو سویٹ وارم ووڈ سے تیار کیا گیا ہے سے کشید کیا جانے والا سیلسٹرول ان پانچ جڑی بوٹی مرکبات میں شامل ہیں جو سائنسی جریدہ میں شائع کئے گئے ہیں ۔یہ ایسا خلیہ ہے جو سرطان جیسے کوئی بھی علاج دریافت نہ کی جانے والی بیماری کا علاج کرنے میں انتہائی صلاحیت کا حامل ہے ۔آرٹیمیسسن کی دریافت کی وجہ سے چینی سائنسدان ٹو یویو کو 2015میں نوبل انعام دیا گیا ہے ۔ شیامن یونیورسٹی کے میڈیکل کالج کے پروفیسر جانگ شیاﺅکن کی قیادت میں تحقیقی ٹیم نے یہ دریافت کیا کہ تھنڈرگاڈ وائن سے نکالا جانے والا سیلسٹرول گرمی کو ختم کرنے کےلئے خلیوں سے ان فلیمڈ مٹو چونڈریا کو صاف کرسکتا ہے ۔مٹوچونڈریا سیل کے خاتمے ،ایمنٹی اور اینفلیمیشن میں مربوط کردارادا کرتا ہے ۔ان فلیمڈ مٹو چونڈریا کو متاثر کر کے سیلسٹرول سیل میٹا بولازم کو کنٹرول کرنے میں مدددیتا ہے ۔تحقیقی ٹیم نے چوہے پر تحقیق کی ہے اور یہ دریافت کیا کہ سیلسٹرول اعلیٰ چربی والی خوراک پر پرورش پانے والے چوہے میں وزن میں اضافے کو موثر طور پر کنٹرول کرسکتا ہے ۔ یہ تحقیقی مکالا 6اپریل کو سائنسی جریدہ مالیکیولر سیل میں شائع ہو اہے ۔ جانگ نے کہا کہ ان کی ٹیم اس بارے میں تحقیق جاری رکھے گی کہ سیلسٹرول کس طرح میٹابولازم کو ریگولیٹ کرتا ہے تاکہ کم تیزابیت اور زیادہ موثریت والی نئی ادویات تیارکی جا سکیں جو لوگوں کو وزن گھٹانے میں مدد دے سکیں ۔ سویٹ وارم ووڈ کی طرح تھنڈر گاڈ وائن چین میں پیدا ہونے والی جڑی بوٹی ہے اگرچہ یہ دوسرے مشرقی ایشیائی ممالک میں بھی پیدا ہوتی ہے ۔ اس جڑی بوٹی کو آرتھیتسٹ اور آٹو امیون بیماریوں کے علاج کےلئے روایتی چینی ادویات میں استعمال کیا جاتا ہے تاہم پورا پودا انتہائی زہریلا ہے اور روایتی ادویات میں استعمال کرنے سے قبل اس کے زہر کو کم کرنے کےلئے کئی مراحل سے گزرنا چاہیے ۔ جدید تحقیق میں اس پودے کو ایڈز کے علاج کےلئے کلینیکل ٹرائلز میں استعمال کیا گیا ہے ۔ اس کے مرکبات میں جوڑوں کے درد اور ریومارٹیڈ آرتھیسٹ کے علاج میں کافی صلاحیت پائی گئی ہے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
100%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سائنس/صحت

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved