خواتین کے ذہنوں پر قابو پانے کے 5 طریقے
  13  اپریل‬‮  2017     |     سائنس/صحت
لندن(ویب ڈیسک)ویسے یہ کہاوت مشہور ہے کہ آج تک دنیا کی کوئی ایسی کتاب نہیں، جو عورت کو سمجھنے کا طریقہ بتائے۔دنیا کے متعدد ممالک میں بیشتر افراد نے خواتین پراپنا رعب جمانے یا انہیں اپنے قابو میں لانے کے لیے بہت پاپڑ بیلے مگر کسی کی کوئی دال نہیں گلی، الٹے وہ خود خواتین کے قابو میں آگئے۔تاہم ہم یہاں 5 ایسے طریقے بتا رہے ہیں، جن پر عمل کرتے ہوئے مرد حضرات کسی حد خواتین کے ذہنوں پر قابو پاتے ہوئے ان کے دل میں اپنی جگہ بنا سکیں گے۔ ذمہ داری اٹھانا خواتین ان مردوں سے قدرے متاثر ہوتی ہیں، جنہیں اپنی ذمہ داری کا احساس ہوتا ہے۔کئی بیویاں چاہتی ہیں کہ ان کے شوہر نہ صرف گھر بلکہ اپنے دفاتر سمیت زندگی کے دیگر شعبہ جات میں بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔تاہم اس ضمن میں مرد حضرات کو اس بات کا خیال رکھنا چاہئیے کہ وہ ان کاموں کی ذمہ داری ہرگز نہ اٹھائیں، جن سے خواتین کی اہمیت و انفرادیت متاثر ہو۔ ذہانت کا مظاہرہ کریں ذہین افراد ہرکسی کو پسند آتے ہیں چاہے پھر وہ خواتین ہوں یا مرد، مگر یہ ایک ایسا طریقہ ہے، جسے استعمال کرتے ہوئے کوئی بھی اپنی شخصیت بہتر بنا سکتا ہے۔خواتین کو جہاں ذمہ دار مرد اچھے لگتے ہیں، وہیں وہ ذہین افراد کو بھی عزت کی نگاہ سے دیکھتی ہیں۔خواتین ہمیشہ ذہین افراد کی مداح رہتی ہیں۔ خواتین کی باتیں سننے کا حوصلہ رکھیں کہا جاتا ہے کہ خواتین زیادہ باتیں کرنے والی ہوتی ہیں، تاہم اس میں کوئی بھی صداقت نہیں، مرد حضرات بھی زیادہ باتونی ہوتے ہیں۔ کسی کی باتیں غور سے سننا اور پھر ان باتوں سے ہی سوالات نکالنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں، تاہم اگر یہ طریقہ مرد حضرات اپنائیں تو خواتین انہیں عزت کی نگاہ سے دیکھتی ہیں۔ خواتین کی تمام چھوٹی بڑی باتوں کو سننے کے بعد ان ہی کی باتوں پر تبصرے کرنے سے ان کے دل میں مردوں کے لیے عزت بڑھتی ہے۔ وسیع مشاہدہ رکھیں اس میں کوئی شک نہیں کہ ذہین اور ذمہ دار شخص میں مشاہدے کا عنصر دیگر افراد کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے، مگر خواتین کو ان کی زندگی، خاندان، بچوں، معاشرے میں مقام اور خوشحال زندگی کے لیے وسیع مشاہدہ رکھنے والے شوہر پسند ہوتے ہیں۔وسیع مشاہدہ رکھنے والے مرد حضرات کو خواتین قابل فرد سمجھتی ہیں۔ اچھی عادتیں اپنائیں کہا جاتا ہے کہ آدمی اپنی عادتوں سے ہی پہچانا جاتا ہے، اس میں کوئی شک نہیں کسی کی اچھی عادتیں اسے دوسروں کی نظروں میں بہتر بناتی ہیں۔خواتین ان مردوں کی ہمیشہ تعریف کرتی ہیں، جن کی عادتیں اچھی اور بہتر ہوتی ہیں۔خواتین ایسے مردوں کو ناپسند کرتی ہیں، جن کی عادتیں دوسرے کے لیے باعث تکلیف ہوتی ہیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
75%
ٹھیک ہے
25%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 




 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سائنس/صحت

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved