گرمی سے بچنے کا آسان اور سستا ترین نسخہ سامنے آگیا
  18  اپریل‬‮  2017     |     سائنس/صحت
لاہور ( این این آئی) موسم گرما میں مختلف بیماریاں گیسٹرو، ہیضہ،اسہال،پیٹ کی خرابی،بدہضمی،خارش اور جلدی امراض پھوڑے ،پھنسیاں وغیرہ وبا کی صورت میں پھیلتے ہیں،جن سے بچنے کیلئے لیموں کی سکینجبین،سرکہ،پیاز،پودینہ اور ادرک انتہائی مفید ہے۔ان خیالات کا اظہار موسم گرما اور وبائی امراض سے بچائو کے موضوع پر پاکستان طبی کانفرنس لاہور ڈویژن کے زیرِ اہتمام منعقدہ مجلس مذاکرہ میں حکیم محمد احمدسلیمی،حکیم محمد افضل میو،حکیم فیصل طاہرصدیقی،حکیم محمدابوبکر،حکیم حا مد محمو د،حکیم احمدحسن نوری ،حکیم و حید ا لحسن نظا می، حکیم سعیدالحسن نظامی،حکیم امجد وحید بھٹی، حکیم سید عارف رحیم، حکیم سید مبارز رحیم، حکیم محمد ارشد، ڈاکٹر سکندر حیات زاہد اورڈاکٹر حکیم عمرفاروق گوندل نے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ اس موسم میں پانی اُبال کر اور فلٹر کر کے پیئں۔بچوں کو گلیوں میں بارش کے ٹھہرے ہوئے گندے پانی میں نہانے منع کریں۔ گلے سڑے پھل اور باسی کھانا کھانے سے گریز کریں نیز گوشت،چائے،کافی،کولا مشروبات کا استعمال کم کریں اور غذا میں کدو، ٹینڈے،گھیا توری،خرفہ،کریلے ،کالے چنے کا شوربہ اور مونگ کی دال استعمال کریں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
80%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
20%
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سائنس/صحت

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved