’’مارکیٹ میں جعلی انڈے سپلائی کیے جانے کا انکشاف‘‘ جعلی انڈے کیسے اورکس مواد سے تیار کیے جارہے ہیں ؟ حیران کن انکشافات
  20  اپریل‬‮  2017     |     سائنس/صحت
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں کھانے پینے والی اشیاء میں ملاوٹ عام چیز ہے، اب تو لوگ ملاوٹ شدہ چیزیں کھانے پر حیرت کا اظہار نہیں کرتے، کیوں یہ معمول کی بات ہے، لیکن اب حیران کن انکشاف ہوا ہے کہ مارکیٹ میں چائنا سے امپورٹ شدہ نقلی انڈے بیچے جا رہے ہیں، یہ انڈے بالکل اصلی انڈے محسوس ہوتے ہیں، ان کو کھانے والوں کو ذرا شائبہ نہیں ہوتا کہ وہ کوئی نقلی انڈہ کھا رہے ہیں، لہٰذا اب انڈے کھانے میں احتیاط برتی جائے۔ چین سے اس نقلی انڈے کی سپلائی ساؤتھ ایشیا اور خصوصاً انڈیا میں جاری ہے، یہ نقلی انڈے کھانے کی وجہ سے انڈیا میں لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں، کیوں کہ انڈے میں استعمال ہونے والا سارا مواد کیمیکلز پر مشتمل ہے، انڈے کے چھلکے کو کیلشیم کاربونیٹ سے بنایا جاتا ہے، اس کے علاوہ انڈے کی زردی اور سفیدی کو سوڈیم ایلگی نیٹ، جی لیٹنگ، کیلشیم کلورائیڈ، پانی اور فوڈ کلرز سے بنایا جاتا ہے۔ یہ سارا مواد انسانی جسم کے لیے زہر کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس کو کھانے سے طرح طرح کی بیماریاں جنم لے رہی ہیں، نقلی انڈوں کی وڈیو دیکھی جائے تو یہ بالکل اصلی محسوس ہوتے ہیں، ان انڈوں کی زردی اور سفیدی اصل جیسی ہی لگتی ہے، اس تمام صورت حال کے بعد چوں کہ پاکستان میں انڈوں کا استعمال بہت زیادہ ہے، اگر نئی بیماریوں سے بچنا ہے تو پاکستانی عوام کو بھی ان نقلی انڈوں سے محتاط رہنا ہو گا۔نیچے دی گئی وڈیوز میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ جعلی انڈے کیسے بن رہے ہیں‎

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
72%
ٹھیک ہے
11%
کوئی رائے نہیں
11%
پسند ںہیں آئی
6%



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سائنس/صحت

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved