آپ کے سفید ہوتے بال کس چیز کی علامت؟؟
  21  اپریل‬‮  2017     |     سائنس/صحت

قاہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) مصری ماہرین صحت کے مطابق قبل از وقت بال سفید امراض قلب کا عندیہ دیتے ہیں۔خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق مصر کے ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ قبل از وقت بال سفید امراض قلب کا عندیہ دیتے ہیں۔یونیورسٹی آف قاہرہ کے ماہرین کی جانب سے کی گئی تحقیق میں 545 مردوں میں سفید بالوں اور دل کی بیماری کے خطرے کے درمیان تعلق کا مطالعہ کیا گیا، جس کے بعد معلوم ہوا کہ بالوں کی جتنی سفید رنگت زیادہ تھی، اتنا ہی دل کی بیماری کا خطرہ زیادہ دیکھا گیا۔ماہرین نے مردوں کو وارننگ جاری کر تے ہوئے کہا ہے کہ بالوں میں سفیدی جھلکنے لگے، تو اپنے معالج سے اپنا مکمل چیک اپ کروانے کے ساتھ ساتھ سادہ غذا اور پیدل چلنے کو معمولات زندگی میں ضرور شامل کریں۔ سماء


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سائنس/صحت

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved