مسکرانے اورخوش رہنے کے حیرت انگیزفوائد جو آپ پہلے نہیں جانتے تھے
  14  جون‬‮  2017     |     سائنس/صحت
اسلام آباد(ویب ڈیسک)ہنسنے، مسکرانے اور خوش رہنے کے یوں تو کئی فائدے ہیں، تاہم اب ماہرین نے مسکراہٹ کے بارے میں ایک اور حیرت انگیز انکشاف کردیا ہے۔ایک ماہر سماجیات کا کہنا ہے کہ کسی شخص کی مسکراہٹ اس کی عمر میں اضافہ کرتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہر وقت مسکرانے والا شخص چھوٹی چھوٹی ناگوار باتوں کو نظر انداز کرنے اور دوسروں کو معاف کرنے کا عادی ہوتا ہے۔مسکرانے والا شخص پریشانیوں اور غصہ سے بھی دور رہتا ہے
نتیجتاً وہ ذہنی دباؤ، امراض قلب اور فالج جیسے جان لیوا امراض سے محفوظ رہتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ مسکراہٹ چاہے حقیقی ہو یا مصنوعی، یہ دماغی خلیات کو اسی طرح متحرک کرتی ہے جس طرح چاکلیٹ کے شوقین افراد کے دماغی خلیات چاکلیٹ کھانے کے بعد ہوتے ہیں۔ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسکراہٹ کسی شخص کم عمر ظاہر کرتی ہے۔ویسے مسکراہٹ کے اور بھی کئی فائدے ہیں۔ مسکراہٹ آپ کے تنے ہوئے اعصاب کو سکون پہنچاتی ہے اور جسم میں منفی جذبات پیدا کرنے والے ہارمونز میں کمی لاتی ہے۔مسکراہٹ متعدی مرض کی طرح ایک سے دوسرے شخص کو لگتی ہے۔ اگر آپ اکیلے بھی مسکرائیں گے تب بھی آپ کے قریب موجود شخص آپ کو دیکھ کر یقیناً مسکرائے گا۔مسکراہٹ آپ کے چہرے کی کشش میں بھی اضافہ کرتی ہے۔تو پھر مسکراہٹ کو اپنے معمول کا حصہ بنا لیں، خوش رہیں اور خوشیاں پھیلائیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
75%
ٹھیک ہے
25%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 




  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سائنس/صحت

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved