سیالکوٹ، مضر صحت سموسے اور چاٹ کھانے سے تین کم سن بہنیں جاں بحق
  19  جون‬‮  2017     |     سائنس/صحت

سیالکوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک )سیالکوٹ کے علاقے نیکاپورہ میں مضر صحت سموسے اور چاٹ کھانے سے تین بہنیں جاں بحق ہو گئیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیکاپورہ کے رہائشی نے گزشتہ رات بچوں کی افطاری کیلئے محلے کی دکان سے سموسے اور چاٹ خریدی جسے کھاتے ہی اس کی تین کمسن بچیوں کی حالت غیر ہو گئی۔ متاثرہ بچیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لیجایا گیا مگر جانبر نہ ہو سکیں ۔پولیس حکام نے کہا ہے کہ بچیوں کی والدہ کی وفات تین سال قبل ہو چکی ہے اور انکا والد ہی بچیوں کو پرورش کررہا تھا جس نے گزشتہ رات دکان سے سموسے اور چاٹ خریدی جسے کھا کر بچیوں کی حالت غیر ہوئی ۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی بچیوں کی عمریں چار سے 8سال کے درمیان ہیں جن کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاکے حوالے کر دی گئی ہیں تاہم ملزم کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا ۔پولیس نے دکان مالک کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع رکر دی ہے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سائنس/صحت

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved