زیر آب کیبل کی خرابی سے پاکستان میں انٹرنیٹ سست روی کا شکار
  5  اگست‬‮  2017     |     سائنس/صحت

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان میں صارفین کو انٹرنیٹ سہولت فراہم کرنے والے بین الاقوامی زیر آب کیبل IMEWE میں تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی جس کے بعد ملک میں انٹرنیٹ صارفین کو پریشانی کا سامنا ہے۔ ملک میں انٹرنیٹ سروس کے ریگولیٹری ادارے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی سی ایل) کے مطابق سعودی عرب کے قریب زیر آب کیبل میں خرابی کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار سست ہوگئی۔

پی ٹی سی ایل کے چیف بزنس ڈیویلپمنٹ آفیسر سکندر نقی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں زیر آب کیبل میں ہونے والی خرابی کے باعث متبادل نیٹ ورک کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بین الاقوامی کیبل کنسورشیم خرابی دور کرنے اور بحالی کے کام میں مصروف ہے۔ پی ٹی سی ایل کے ترجمان عمران جنجوعہ نے بتایا کہ IMEWE میں ہونے والی خرابی سے پی ٹی سی ایل کے پورے سسٹم میں خرابی پیدا ہوئی۔عمران جنجوعہ کا کہنا تھا کہ جدہ سے کیبل کو ٹھیک کرنے کے لیے کام شروع کردیا گیا ہے۔ کیبل کی بحالی کے کام کا حتمی وقت نہ بتاتے ہوئے ترجمان پی ٹی سی ایل کا کہنا تھا زیر آب خراب ہونے والی کیبل کو ٹھیک ہونے میں ابھی مزید وقت درکار ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سائنس/صحت

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved