نواز شریف کی نا اہلی اور پا کستان میں انٹر نیٹ کی خرابی کا معا ملہ بڑی وجہ سامنے آگئی
  6  اگست‬‮  2017     |     سائنس/صحت

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پاکستان میں انٹرنیٹ کی سہولت اس وقت خرابی کا شکار ہے تاہم اس کی وجہ کا پتا چلا لیا گیا،تفصیلات کے مطابق کم ازکم تین سب میرین کیبل جوکہ پاکستان کو دنیا کے دوسرے ممالک سے رابطے کا کام دیتی ہیں ان میں خرابی پیدا ہو چکی ہیں جس کی وجہ سے پورے ملک میں انڑنیٹ کی فراہمی میں مشکل پیش آرہی ہےآئی ایم ای ڈبلیو ای کیبل میں جدہ کے قریب خرابی کی نشاندہی ہوئی ہے۔پاکستان ٹیلی کمیونیکشن کے جنرل منیجر عمران جنجوعہ کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی معائنہ ٹیمیں خرابی کا جائزہ لے رہی ہیں۔پاکستان میں انٹرنیٹ کی سہولت میں خرابی کا تعلق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی نا اہلی سے نہیں ہے بلکہ نیٹ کی میرین نا می کیبلز میں خرابی کی وجہ سے انٹر نیٹ میں مسئلہ آیا ہے ۔

غور طلب بات یہ ہے کہSEAMEWE 4 and TW1 سب میرین نامی کیبلز گذشتہ مہینے سے بند جارہی ہی اور حالیہ خرابی بھی اس نوعیت کی ہے۔اس وقت پورے پاکستان میں انٹرنیٹ سروس بڑے طریقے سے متاثر ہے جس کی وجہ سے پورے پاکستان میںانٹر نیٹ صارفین کو شدید مشکلات پیش آرہی ہیں۔انٹرنیٹ کیبل میں موجود خرابی دور ہونے تک پی ٹی سی ایل متبادل ذرائع سے انٹرنیٹ سروس مہیا کررہی ہے۔ اس وقت حکومت پاکستان اس مسلے کے حل کے لیے بین الاقوامی ٹیموں کے ساتھ رابطے میں ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
43%
ٹھیک ہے
29%
کوئی رائے نہیں
7%
پسند ںہیں آئی
21%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سائنس/صحت

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved