چاند گرہن پاکستان میں بھی دیکھا جا سکے گا
  7  اگست‬‮  2017     |     سائنس/صحت

اسلام آباد(ویب ڈیسک) اس سال کا دوسرا چاند گرہن 7 اور 8 اگست کی درمیانی رات کو واقع ہوگا جو پاکستان میں بھی دیکھا جائے گا۔ پاکستان میٹیرولوجیکل ڈپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) کے مطابق یہ اس سال کا دوسرا چاند گرہن ہے، اس سے پہلے 11 فروری کو پہلا چاند گرہن تھا۔چاند گرہن پاکستان کے معیاری وقت رات 8 بج کر 50 منٹ پر شروع ہوگا، جزوی طور پر 10 بجے سے 11 بجے کے درمیان دیکھا جا سکتے گا

جبکہ مکمل چاند گرہن 11 بج کر 20 منٹ پر شروع ہو کر 1 بج کر 51 پر ختم ہوگا۔آج کا چاند گرہن یورپ، ایشیاء، آسٹریلیا، افریقہ، جنوبی و شمالی امریکا،آٹلانٹک،انڈین اوشین، انٹارکٹکا اور پاکستان میں دیکھا جا سکے گا۔یاد رہے کہ چاند گرہن زمین کے سورج اور چاند کے درمیان آنے سے واقع ہوتا ہے، مختصر الفاظ میں زمین کا سایہ چاند پر پڑنے کو چاند گرہن کہا جاتا ہے۔اس کے علاوہ چاند کے زمین کے سائے کے کنارے پر چلنے پر جزوی چاند گرہن واقع ہوتا ہے جسے بہت سارے لوگ مکمل چاند گرہن سمجھتے ہیں۔مکمل چاند گرہن زمین کا پورا سایہ چاند پر پڑنے سے واقع ہوتا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سائنس/صحت

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved