موسمیاتی تبدیلیاں، یورپ میں ہلاکتیں 50 گنا بڑھنے کا خدشہ
  7  اگست‬‮  2017     |     سائنس/صحت

اسلام آباد(ویب نیوز)ایک نئی مطالعاتی رپورٹ میں اس خدشے کا اظہار کیا گیا ہے کہا کہ اگر عالمی حدت کے اثرات کا تدارک نا کیا گیا تو رواں صدی کے اواخر میں یورپ میں موسم کی شدت کے باعث ہونے والی اموات میں 50 گنا اضافہ ہو سکتا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق ’لانسیٹ پلینٹری ہیلتھ جرنل‘ کی رپورٹ میں سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی قدرتی آفات کے باعث 2100 ءتک ہر سال ایک لاکھ 52 ہزار اموات واقع ہو سکتی ہیں، حالیہ عرصے کے دوران ایسے حادثات میں ہر سال ہلاک ہو نے والوں کی

تعداد صرف 3 ہزار ہے۔تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ جنوبی یورپ میں ہونے والا ںقصان زیادہ ہو سکتا ہے،رپورٹ میں تنبیہ کی گئی ہے کہ جب تک عالمی حدت کے اثرات کو ایک فوری مسئلہ سمجھتے ہوئے اس کا تدارک نہیں کیا جاتا اور اس کے اثرات سے نمٹنے کے لیے مناسب اقدامات نہیں کیے جاتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق 35 کروڑ یورپی شہریوں کو رواں صدی کے اواخر تک ہر سال انتہائی شدید آب و ہوا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔اس مطالعاتی رپورٹ میں کی گئی پیشگوئی اس مفروضے پر مبنی ہے کہ گرین ہاس گیسوں کے اخراج میں کوئی کمی واقع نہیں ہو گی اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کی روک تھام کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے جاتے ہیں۔اس رپورٹ کے شریک تحقیق کار گیووانی فورزئیر نے کہا کہ اکیسویں صدی میں موسمیاتی تبدیلی انسانی صحت کو لاحق عالمی خطرات میں سے ایک ہے اور موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے خطرات معاشرتی طور پر بھی نقصان کا باعث بن سکتے ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سائنس/صحت

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved