تھرپارکر میں چکن گنیا کا مرض شدت اختیار کر گیا
  7  اگست‬‮  2017     |     سائنس/صحت

اسلام آباد(ویب نیوز)تھرپارکر میں چکن گنیا کا مرض شدت اختیار کر گیا ہے اور چھاچھرو کے سرکاری اسپتال چکن گنیا کے مریضوں سے بھر گئے جس کے بعد صورتحال سنگین ہو گئی ۔صحرائے تھر میں مون سون کی بارشوں کے بعد مچھروں کی بہتات کے ساتھ ہی چکن گنیا کا مرض بے قابو

ہو گیا ہے ،چھاچھرو اور مٹھی کے دیہات ہریاڑ اوڈھانی سانگاریو اور رام سنگھانی میں تو مرض نے وبائی شکل اختیار کر لی ہے۔چھاچھرو کے سرکاری اسپتال میں مریضوں کے لئے جگہ کم پڑ گئی ہے ایک بیڈ پر کئی کئی مریض پڑے دکھائی دیتے ہیں جبکہ کئی مریضوں نے فرش پر ہی ڈیرہ لگایا ہوا ہے۔سرکاری اسپتالوں میں ادویات اور سہولیات کے فقدان کے باعث مریضوں کی بڑی تعداد اپنے گھروں میں سسکتی دکھائی دیتی ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سائنس/صحت

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved