دنیا کا سب سے محفوظ والٹ تیار
  7  اگست‬‮  2017     |     سائنس/صحت

اسلام آباد(ویب نیوز)اسمارٹ فون کے بعد اب اسمارٹ والٹ بھی متعارف کردیا گیا جو چوری یا گم ہونے کی صورت میں آسانی سے مل سکتا ہے۔والٹر مین کی جانب سے حال ہی میں ایک ایسا اسماٹ والٹ متعارف کروایا گیا جس میں تمام حفاظتی فیچرز موجود ہیں جبکہ والٹ کی ایجاد نے سب کو حیران کردیا ۔والٹ میں الارم ، جی پی ایس ٹریکر اور فرنٹ فیس کیمرہ موجود ہے، اگر کوئی بھی بغیر اجازت والٹ کو ہاتھ لگاتا ہے تو وہ اس شخص کی فرنٹ کیمرے سے تصویر کھینچ کر فوری طور پر اس شخص کو خبر دے گا جس کا یہ والٹ ہوگا۔یہ کوئی عام والٹ

نہیں بلکہ اس میں ایک اسمارٹ فون والی تمام خصوصیات موجود ہیں سوائے اسکرین کے۔ اس میں 512 ایم بی ریم ، کیمرہ ، پاور بینک، جی پی ایس ٹریکر ، الارم سسٹم ، آر ایف آئی ڈی حفاظت، اور وائی فائی ہاٹ اسپاٹ فیچرز شامل ہیں۔یہ باہر سے ایک عام والٹ کی طرح لگتا ہے لیکن جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے، اس کے تمام فیچرز میں سب سے زیادہ اہم الارم سسٹم ہے ۔ ایک بار جب آپ اپنے اسمارٹ فون کے ساتھ منفرد اسٹائل کا کارڈ لگا دیں گے تو اسمارٹ فون کے ساتھ والٹ کا الارم سسٹم کام کرنا شروع ہوجائے گا۔اس کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ والٹ میں وائرلیس چارجنگ کی سہولت بھی میسر ہے۔اسمارٹ والٹ رواں سال دسمبر میں فروخت کے لئے پیش کیا جائے گا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سائنس/صحت

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved