میتھی کے پتے اور بیج کئی امراض میں انتہائی مفیدہیں،ماہرین
  8  اگست‬‮  2017     |     سائنس/صحت

اسلام آباد (ویب نیوز)اگر آپ شوگر ( ذیابیطس)، دائمی قبض کے مریض ہیں ،چہرے کے داغ دھبوں یا بال گرنے سے پریشان ہیں،تو میتھی کے پتے اور بیج اس حوالے سے انتہائی مفید ہیں۔طبی ماہرین کے مطابق میتھی ایک کثیر الا ستعمال سبزی ہے، جس کے پتے اوربیج مختلف بیماریوں میں بطور دوا بھی انتہائی موثر ہے۔ماہرین کے مطابق میتھی کے بیج چہرے کے داغ دھبوں کو دورکرنے کیلئے اکثر ’اوبٹن‘ میںاستعما ل کیے جاتے ہیں۔ماہرین نے مزید کہا کہ میتھی کے بیجوں کو پانی میں پیس کر ہفتے میں کم از کم دو با ر ایک گھنٹہ تک سر پر

لگا کر دھونے سے بال لمبے اورگرنا بندہوجاتے ہیں۔طبی ماہرین کے مطابق میتھی پیٹ کے چھوٹے کیڑوں چنونوں کو مارتی ہے، ہاضمہ درست کرتی ہے، بلغمی مجاز والوں کیلئے بہت مفید ہے،آنتوں کی کمزوری سے اگر دائمی قبض ہوتو میتھی کو سفو ف گڑ ملا کر صبح شا م 5گرام پانے کے ساتھ کھانے سے نہ صرف دائمی قبض دورہو گی بلکہ جگر کوبھی طاقت ملے گی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ سبزی شوگر اور گھنٹیا میں بہت مفید ہے، میتھی کے تازہ پتے 10گرام پانی میں پیس کر نہار منہ استعمال کریںتو اس عمل کو ذیابیطس کے علاج میں انتہائی مفید پایا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میتھی کے بیج رو زا نہ 20گرام دردرے پیس کر کھا نے سے صرف 10دن کے اندر ہی پیشاب اورخون میں شکر کی مقدار کم ہوجاتی ہے، شوگرکے تناسب سے میتھی کے بیج کا استعمال 100گرام روزانہ تک بھی کیاجاسکتا ہے، ا س سلسلے میں میتھی کے بیج دال کی طرح یا کسی سبزی میں ملا کربھی استعمال ہوسکتے ہیں ،ا س کےکوئی مضراثرات نہیں ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سائنس/صحت

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved