توند نکلنے کا بڑا سبب سامنے آگیا
  9  اگست‬‮  2017     |     سائنس/صحت

سافٹ ڈرنکس یا میٹھے مشروبات ہوسکتا ہے کہ بہت مزے کے لگتے ہوں تاہم آپ کو اس کا انتخاب کرنے سے پہلے یہ ضرور جان لینا چاہئے۔اس طرح کے مشروبات کا پروٹین سے بھرپور غذا کے ساتھ استعمال جسم میں چربی کے زیادہ ذخیرے یا آسان الفاظ میں توند کا باعث بنتا ہے۔یہ دعویٰ ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔ویسے تو سافٹ ڈرنکس کے متعدد نقصانات پہلے سامنے آچکے ہیں مگر اس نئی تحقیق میں اس کے ایک اور نقصان پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

تحقیق کے مطابق ان مشروبات کی مٹھاس یا کیلوریز صرف توند بڑھانے کا باعث نہیں بنتی بلکہ جسمانی توانائی کے توازن کو بھی بگاڑتی ہیں۔امریکا کے یو ایس ڈی اے ایگریکلچرل ریسرچ سروس گرانڈ فورکس ہیومین نیوٹریشن ریسرچ سینٹر کی تحقیق میں بتایا کہ ان میٹھے مشروبات کے ایک تہائی کیلوریز کو جسم جلا نہیں پاتا جبکہ یہ چربی گھلانے والے میٹابولزم کی کارکردگی کو کم کرتے ہیں۔ایسا ہونے پر جسم کسی غذا سے حاصل ہونے والی توانائی کو کم خرچ کرتا ہے اور اسے چربی کی شکل میں جسم میں ذخیرہ کرنے لگتا ہے۔مختلف رضاکاروں پر تجربات سے یہ معلوم ہوا کہ یہ میٹھے مشروبات چربی کے مالیکیولز کو گھلانے کے عمل کو سست کردیتا ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ غذا کے ساتھ ان مشروبات کا استعمال جسم میں کیلوریز کی مقدار بڑھاتا ہے جبکہ چربی گھلنے کا عمل بھی سست ہوجاتا ہے جس کے نتیجے میں توند نکل آتی ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سائنس/صحت

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved