آپ کی بیوی کے آپکے بارے میں کیا تاثرات ہیں، جانیے طریقہ بہت ہی آسان۔
  10  اگست‬‮  2017     |     سائنس/صحت

بازار سے ایک پیٹی اناروں کی خرید کر لائیے، پیٹی کو کچن میں رکھ کر خاموشی اختیار کیجیئے، درج ذیل چار صورتیں آپ کے ساتھ پیش آ سکتی ہیں۔ یا پھر ایک پانچویں صورت بھی ہو سکتی ہے مگر اس کا چانس ذرا کم ہی ہے۔

♥️ پہلی صورت: شام کے وقت آپ کو ایک بڑی پلیٹ میں اناروں کے نکلے ہوئے دانے ملیں گے، ساتھ میں کھانے کیلئے ایک چمچ بھی ہوگا۔ یعنی دو یا تین اناروں کے دانے محنت کے ساتھ نکال کر اہتمام کے ساتھ پیش کیئے گئے ہونگے، یہ والی بیوی آپ سے محبت کرتی ہے، اس کا خیال رکھا کیجیئے۔ ♥️ دوسری صورت: آپ کو فقط ایک انار کے نکالے ہوئے دانے پلیٹ میں پیش کیئے جائیں گے، تب جان لیجیئے کہ یہ والی بیوی آپ کا احترام کرتی ہے اور آپ کی خدمت اپنے آپ پر عائد ایک ذمہ داری سمجھتے ہوئے کرتی ہے، یا آپ کی خدمت کر کے بس ثواب کمانا چاہتی ہے۔ ♥️ تیسری صورت: اسے غور سے پڑھیئے، آپ کی بیوی انار اٹھا کر آپ کے پاس آئے گی اور اسے چھیلنا شروع کرے گی، اس سے محتاط رہیئے کیونکہ یہ آپ کو دکھانا چاہتی ہے کہ وہ کیسے آپ کیلئے جان مارتی اور محنت کرتی ہے۔ اور اس کا وجود آپ کیلئے کتنا فائدہ مند ہے۔ لہٰذا اسے اس کی محنتوں کا مناسب معاوضہ ملتا رہنا چاہیئے، یہ آپ کی زندگی میں راحت سے رہنا چاہتی ہے، اس لیے اُسے وقتا فوقتا پیسوں کا مکھن لگاتے رہنا چاہیے۔ ♥️ چوتھی صورت: آپ کی بیوی پلیٹ میں ایک انار اور چھری رکھ کر لائے گی اور ارادی طور پر چمچ نہیں لائے گی، تبھی اچانک آپ کو چھیلنے کا کہہ کر چمچ لینے جائے گی اور کچن سے کانی آنکھ دیکھتی رہے گی کہ آپ نے انار چھیلنا شروع کیا ہے کہ نہیں۔ ایسی بیوی کے ہوتے ہوئے جان لیجیئے کہ آپ کی منجی آج نہیں تو کل صحن میں، چھت پر یا بیٹھک میں منتقل ہونے والی ہے۔ اور وہ وقت بھی دور نہیں ہوگا، جب یہ بیوی آپکو بوڑھے، کمزور اور نکھٹو ہونے کے طعنے دینے شروع کر دے گی۔ ♥️ پانچویں صورت: آپ نے جب ہفتہ بھر اناروں کے متعلق کوئی بات نہ سننے پر جب خود سے کچن اور فریج میں جھانکا تو پتہ چلا کہ زوجہ محترمہ اور اس کے بچوں نے اناروں کو کئی دن پہلے ہی کھا پی کر ہضم بھی کر دیا تھا۔ تو ایسی "نازک صورت" میں ہم اور ہمارے پیج کے سبھی ممبر آپکے لیے دُعا کریں گے کہ اللہ آپ کی حالت پر رحم فرمائے، اور آپکے ساتھ ساتھ سبھی مظلوم شوہروں کو بھی صبرِ جمیل عطا فرمائے۔۔۔!😂😂😂


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
61%
ٹھیک ہے
11%
کوئی رائے نہیں
6%
پسند ںہیں آئی
22%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سائنس/صحت

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved