کچھ لوگوں کو بہت زیادہ پسینہ کیوں آتا ہے؟
  10  اگست‬‮  2017     |     سائنس/صحت

اگرچہ پسینہ آنا ایک قدرتی عمل ہے جو جسم کو ٹھنڈا رکھنے میں مدد دیتا ہے تاہم دیگر افراد کے مقابلے میں آپ کے جسم پر زیادہ پانی بہہ رہا ہو تو یہ کافی برا لگتا ہے۔مگر ایسا کیوں ہوتا ہے اور کیوں کچھ افراد کو بہت زیادہ پسینہ آتا ہے؟ اس کی وجہ مختلف طبی تحقیقی رپورٹس کے مطابق کچھ یوں ہے۔ محققین نے اس کی 4 وجوہات بیان کی ہیں۔

سب سے پہلی وجہ تو یہ ہے کہ خواتین کے مقابلے میں مردوں کو زیادہ پسینہ آتا ہے۔اسی طرح اگر آپ ورزش کرنے سے دور بھاگتے ہیں تو یہ بھی زیادہ پسینے کی وجہ بنتی ہے یعنی جسمانی سرگرمیوں میں مصروف رہنے والے افراد کو پسینہ کم آتا ہے۔اسی طرح ایک وجہ یہ ہے کہ اگر آپ کا جسمانی وزن زیادہ ہو آپ کو زیادہ پسینے کے لیے بھی تیار رہنا چاہئے ، جبکہ دنیا میں تین فیصد افراد ہپنوتھراپی نامی عارضے کے شکار ہوتے ہیں یعنی انہیں بہت زیادہ پسینہ آتا ہے۔محققین کے خیال میں جینز بھی اس کی ایک وجہ ہو سکتے ہیں۔تاہم جیسا بتایا جاچکا ہے کہ پسینہ جسم کو ٹھنڈا کرنے والا قدرتی عمل ہے تو کچھ زیادہ پانی بہنا درحقیقت فکرمندی کی بات نہیں ہوتی۔تو اگر آپ کو بہت زیادہ پسینہ آتا ہے تو فکر مند مت ہو یہ کسی قسم کی بیماری کی علامت نہیں اور آپ صحت مند ہی ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
85%
ٹھیک ہے
4%
کوئی رائے نہیں
7%
پسند ںہیں آئی
4%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سائنس/صحت

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved