آپ کی سب سے چھوٹی انگلی آپکی شخصیت کے بارے میں کیا کہتی ہے؟
  10  اگست‬‮  2017     |     سائنس/صحت

دست شناسی ایک قدیم تکنیک ہے جسے مستقبل کا حال بتانے والوں کی جانب سے کسی انسان کی قسمت بتانے کے لئے کیا جاتا ہے۔ علم نجوم کے ماہر افراد انسان کے ہاتھوں کی لکیروں اور ان کی اشکال کو دیکھ کر قسمت کا حال بتاتے ہیں۔لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ہاتھوں کی اشکال آپ کی قسمت کا حال بتانے کے ساتھ ساتھ آپ کی شخصیت کے بھی کئی راز افشا کرتی ہے؟ اگر نہیں! تو کوئی بات نہیں آج ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں آپ کے ہاتھ میں موجود سب سے چھوٹی انگلی آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا کہتی ہے۔علمِ نجوم کے ماہر افراد کا کہنا ہے کہ انسانی ہاتھ کی سب سے چھوٹی انگلی تین طرح کی شخصیت کو بیان کرتی ہے۔ جو اس بات پر منحصر ہوتی ہے کہ آپ کی انگلی کتنی چھوٹی یا کتنی بڑی ہے۔ اگر آپ کی انگلی درمیانے سائز کی ہے تو

آپ اپنے جذبات کی بے حد قدر کرتے ہیں اور اجنبیوں سے ذرا محتاط انداز سے پیش آتے ہیں۔ آپ خود کو لوگوں کے سامنے زیادہ آزاد اور مضبوط پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں حالانکہ آپ اتنے آزاد اور مضبوط ہیں بھی نہیں۔تاہم آپ جس بھی شخص پر اعتبار کرتے ہیں اس سے آپ جذباتی طور پر منسلک ہوجاتے ہیں اور ساتھ ہی اس پر اندھا اعتماد بھی کرنے لگتے ہیں۔ آپ کو جھوٹ اور منافقت سے بے حدنفرت ہے کیونکہ آپ اس پر بالکل یقین نہیں رکھتے۔آپ کی شخصیت تھوڑی سنجیدہ ہے اور آپ کو بیوقوفانہ حرکتیں بالکل پسند نہیں۔ آپ کا دل بہت بڑا ہے اور آپ لوگوں کی مدد کے لئے ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔آپ بہت محنتی ہیں اور اپنے ہر ٹاسک کو وقت پر پورا کردیتے ہیں۔ آپ کے تاثرات آپ کی سوچ کی عکاسی کرتے ہیں خاص طور پر آپ کی آنکھیں آپ کے بارے میں سب کچھ بتا دیتی ہیں۔ اگر آپ کی انگلی تھوڑی چھوٹی ہے تو آپ تھوڑے شرمیلے ہیں، آپ خود کسی تک رسائی میں پہل کرنے سے کتراتے ہیں۔ آپ بہت وفادار اور خود کو کسی کے لئے وقف کرنے والے انسان ہیں اور جب آپ کو کسی سے محبت ہوجائے تو آپ اس کا پوری طرح دھیان رکھتے اور اس پر مکمل توجہ مرکوز رکھتے ہیں اور ہمیشہ اس کو اپنے دماغ میں رکھتے ہیں۔آپ اندرونی طور پر بے حد حساس طبیعت کے مالک ہیں۔ آپ لوگوں کے رازوں کو اچھی طرح سنبھال کر رکھتے ہیں جبکہ لوگوں کا آپ کے بارے میں خیال ہے کہ آپ ان کا راز کھول دیں گے لیکن اس معاملے میں جب کوئی آپ سے پوچھتا بھی ہے تو آپ ایسا محسوس بھی نہیں ہونے دیتے کہ آپ اس بات کو جانتے ہیں۔ آپ جب کسی چیز کو اپنا ہدف بنالیں تو اس کام کو انجام دے کر ہی دم لیتے ہیں۔ آپ افراتفری کی صورتحال میں بھی صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑتے۔ اگر آپ کی انگلی تھوڑی بڑی ہے تو آپ سیدھے اور کھرے انسان ہیں۔ آپ کو کسی قسم کی حوصلہ افزائی پسند نہیں کیونکہ کوئی چیز آپ کو افسردہ نہیں کرسکتی۔ آپ اجنبیوں کے ساتھ بے چینی محسوس کرتے ہیں آپ کو سرپرائزز پسند نہیں۔ لوگ آپ کو ایک آزاد خیال شخص کے طور پر بیان کرتے ہیں اس کے علاوہ آپ دوسروں کی آراء کا بھی خیال رکھتے ہیں۔ آپ معافی مانگنے میں ہمیشہ پہل کرتے ہیں۔جب آپ پریشان ہوتے ہیں تو اسے لوگوں سے شیئر کرنے کے بجائے اپنی پریشانی کو خود تک ہی محدود رکھتے ہیں۔ آپ اپنے اردگرد ایماندار لوگوں کو پسند کرتے ہیں۔ آپ اس شخص پر اعتماد کرتے ہیں جو ایماندار اور سچا ہو۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
92%
ٹھیک ہے
8%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 




آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

سائنس/صحت

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved